چارسدہ میں شادی شدہ خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی، ملزمان فرار

ضلع چارسدہ میں ایک شادی شدہ خاتون کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کرتے ہوئے نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق سرڈھیری کے علاقے میں ایک خاتون اپنے والد کے گھر جا رہی تھی کہ راستے میں چار افراد نے اسے مبینہ طور پر روک لیا۔ خاتون کے بیان کے مطابق ملزمان اسے اسلحے کے زور پر قریبی کھیتوں میں لے گئے، جہاں اس کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی گئی۔

واقعے کے بعد متاثرہ خاتون نے اپنے شوہر کو اطلاع دی، جس کے بعد پولیس کو آگاہ کیا گیا۔ پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کرتے ہوئے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ متاثرہ خاتون کا طبی معائنہ بھی کرایا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کیا گیا ہے تاکہ واقعے سے متعلق تمام حقائق سامنے لائے جا سکیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پشاور میں بھی خواتین کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعات رپورٹ ہوئے تھے۔ چارسدہ میں پیش آنے والے حالیہ واقعے کے بعد شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ملوث افراد کو جلد گرفتار کرکے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed