شاہجہان خان درجنوں ساتھیوں سمیت قومی وطن پارٹی میں شامل

قومی وطن پارٹی ڈسٹرکٹ پشاور کے چیئرمین الحاج شاہ ولی خان پڑانگ اور سینئر وائس چیئرمین سردار محمد ظہور سے شاہجہان خان، شیر علی، شاہ ولی، جہانزیب، جمال شاہ بادشاہ اور محمد اقبال پر مشتمل وفد نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران ڈسٹرکٹ چیئرمین شاہ ولی خان پڑانگ اور سینئر وائس چیئرمین سردار محمد ظہور نے وفد کے ارکان کو قومی وطن پارٹی کے منشور، سیاسی جدوجہد، تنظیمی امور اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔بریفنگ کے بعد وفد کے ارکان شاہجہان خان، شیر علی، شاہ ولی، جہانزیب، جمال شاہ بادشاہ اور محمد اقبال نے قومی وطن پارٹی کی قیادت اور منشور پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے باقاعدہ طور پر پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔اس موقع پر شاہ ولی خان پڑانگ نے نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کو قومی وطن پارٹی کی جانب سے روایتی پارٹی ٹوپیاں پہنا کر خوش آمدید کہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ نئے ساتھی پارٹی کو مزید مضبوط اور فعال بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔شاہ ولی خان پڑانگ اور سردار محمد ظہور نے کہا کہ قومی وطن پارٹی عوامی حقوق، جمہوری اقدار اور پختون عوام کے مسائل کے حل کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ نئے ساتھیوں کی شمولیت سے پارٹی کی تنظیم مزید مضبوط ہوگی اور عوامی سطح پر رابطہ مہم کو بھی تقویت ملے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed