انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز ایشیا کپ 2026 کے سیمی فائنل میں سلو اوور ریٹ پر عمل کرنے پر پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم پر مالی جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے خلاف اہم میچ میں پاکستانی ٹیم نے طے شدہ وقت میں ایک اوور کم پھینکا تھا۔
مقررہ ضوابط کی خلاف ورزی پر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں پر ان کی میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ لگایا گیا ہے، جسے پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے تسلیم کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان ٹیم ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں سری لنکن ٹیم سے ناکامی کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی تھی، جبکہ ایونٹ کے فائنل میں بھارت نے سری لنکا کو ہرا کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔







