دیر بالا پولیس کی بروقت کارروائی، قتل کیس کا مبینہ ملزم گرفتار

دیر بالا: تھانہ شرینگل پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمے میں مطلوب مبینہ ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق دیہہ شگی روندیش میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی کو قتل کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او دیر بالا اسلم نواز (PSP) نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی پی او سرکل کوہستان نجاد خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ شرینگل پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی۔

پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم ظاہر ولد غوث محمد سکنہ شگی روندیش کو آلۂ قتل پستول سمیت گرفتار کرلیا۔ ملزم کے خلاف تھانہ شرینگل میں دفعہ 302 PPC اور 15/AA کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے کے اصل محرکات اور دیگر پہلوؤں کو سامنے لانے کے لیے تفتیش جاری ہے۔ ڈی پی او نے واضح کیا کہ جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed