اسلام آباد: روٹری کلب کی نمائندہ عالیہ آغا نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران انہوں نے موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے منعقدہ کانفرنس کی تفصیلی رپورٹ اور سفارشات گورنر کو پیش کیں۔
اس موقع پر خیبرپختونخوا میں بوائز سکاؤٹس اور گرلز گائیڈ کو منظم کرنے کے اقدامات پر بھی گفتگو ہوئی۔ ملاقات میں ان تنظیموں کے کردار کو موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مزید فعال بنانے پر زور دیا گیا۔
گورنر خیبرپختونخوا نے اس موقع پر سفارشات کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو موسمیاتی مسائل کے حل میں شامل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔







