ملائیشین وزیراعظم کا پاکستان پر دہشتگردی کا الزام ماننے سے انکار

بھارتی صحافی کا وار خالی گیا، ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم نے پاکستان پر دہشتگردی کا الزام ماننے سے صاف انکار کر دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق برکس اجلاس کیلئے بھارت میں موجود ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے بھارتی میڈیا کو دئیے جانے والے ایک انٹرویو کے دوران میزبان نے پہلگام واقعے کا حوالہ دے کر پاکستان پر ریاستی دہشتگردی کا الزام لگوانا چاہا تو انور ابراہیم نے ایسا کرنے سے صاف اور دوٹوک انکار کر دیا۔انورابراہیم نے کہا بحیثیت وزیراعظم ان حقائق پر بات کر سکتے ہیں، جو ریاستی اداروں نے دئیے۔ ملائیشیا کے انٹیلی جنس اداروں نے کبھی ایسی کوئی رپورٹ نہیں دی، جس میں ثابت ہو کہ پاکستان بھارت میں کسی ریاستی دہشت گردی میں ملوث ہے۔انٹرویو کے دوران ملائیشین وزیراعظم نے فلسطین پر اسرائیلی قبضے اور نہتے عوام پر جاری بمباری کی شدید الفاظ میں مذمت بھی کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed