سعودی ولی عہد کا ٹرمپ سے دو بار رابطہ، حوثیوں پر حملوں کی درخواست مسترد

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے دو مرتبہ ٹیلیفون پر رابطہ کرکے یمن کے حوثیوں کے خلاف امریکی فوجی کارروائی کی درخواست کی، تاہم امریکی صدر نے ان کی درخواست مسترد کردی۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز نے امریکی نیوز ویب سائٹ ایکسیوس کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ محمد بن سلمان نے جمعرات کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے دو مرتبہ ٹیلیفون پر گفتگو کی۔

رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد نے دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی گفتگو کے دوران یمن میں حوثیوں کے خلاف امریکی حملوں پر زور دیا اور فوجی کارروائی کا مطالبہ کیا۔

تاہم ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی جانب سے حوثیوں کے خلاف امریکی فوجی کارروائی کی درخواست ماننے سے انکار کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed