سابقہ اہلیہ نے ایلون مسک پر سنگین الزامات عائد کر دیے

معروف ارب پتی شخصیت ایلون مسک کی سابقہ اہلیہ جسٹن ولسن نے ان پر سنگین اور نئے الزامات عائد کیے ہیں۔ یہ انکشافات ہدایت کار ایلکس گبنی کی ایلون مسک پر بنائی گئی نئی دستاویزی فلم ’مسک‘ کے دوران سامنے آئے۔ جسٹن ولسن کے مطابق، ایلون مسک ان کے ساتھ ایک ماتحت ملازم جیسا سلوک کرتے تھے اور مسلسل ان میں خامی نکال کر انہیں کم تر محسوس کرواتے رہتے تھے۔

جسٹن ولسن نے سال 2000 میں اپنی شادی کی تقریب کا ایک واقعہ بتاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ پہلی ڈانس پرفارمنس کے موقع پر بھی ایلون مسک نے ان سے کہا تھا کہ اس تعلقات میں حتمی اختیار ان کا ہی رہے گا۔ یاد رہے کہ سال 2000 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے اس جوڑے کی 2008 میں علیحدگی ہو گئی تھی، جن کے چھ بچے ہیں۔

دستاویزی فلم میں جسٹن ولسن نے اپنی ٹرانس جینڈر بیٹی ویوین سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ بیٹی کی جانب سے اپنی جنس کی تبدیلی کے اعلان کے بعد ایلون مسک نے اس کی ہیلتھ انشورنس بند کر دی اور ان کے ساتھ تعلقات قائم کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں دکھائی۔ ولسن نے مزید الزام لگایا کہ ایلون مسک بچوں کی ماؤں کو محض بچے پیدا کرنے کا ذریعہ سمجھتے ہیں۔ دوسری جانب ایلون مسک نے اس فلم کو ایک یکطرفہ کوشش قرار دے کر مسترد کیا ہے اور ان کے وکلا نے الزامات پر قانونی تحفظات ظاہر کیے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed