لیڈی ڈیانا کا مشہور ’ریوینج ڈریس‘ دسمبر میں نیلام ہوگا

برطانیہ کی آنجہانی شہزادی لیڈی ڈیانا کا مشہور سیاہ لباس ’ریوینج ڈریس‘ ایک بار پھر نیلامی کیلئے پیش کیا جائے گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کرسٹینا اسٹیمبولین کا تیار کردہ یہ معروف سیاہ ریشمی لباس 9 دسمبر کو نیویارک میں سوتھبیز کی جانب سے منعقد کی جانے والی خصوصی فیشن نیلامی کا حصہ ہوگا۔

رپورٹس کے مطابق لباس کی نیلامی سے 1 لاکھ 50 ہزار سے 3 لاکھ ڈالر تک حاصل ہونے کی توقع ہے۔

نیلامی سے قبل لیڈی ڈیانا کا یہ مشہور لباس لندن، ہانگ کانگ اور جنیوا میں نمائش کیلئے بھی پیش کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لیڈی ڈیانا نے اپنی زندگی میں اس لباس سمیت 78 ملبوسات نیلامی کیلئے پیش کیے تھے۔ اس نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم کینسر اور ایڈز کے خیراتی اداروں کیلئے جمع کی گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed