پاکستانی نژاد ذیشان حامد اونٹاریو کے نئے وزیر مقرر

پاکستانی نژاد کینیڈین سیاستدان ذیشان حامد کو کینیڈا کے صوبے اونٹاریو میں وزیر برائے سیاحت، ثقافت اور گیمنگ مقرر کردیا گیا ہے۔

اونٹاریو کے پریمیئر ڈگ فورڈ نے کابینہ میں متعدد تبدیلیوں کا اعلان کیا، جس کے تحت ذیشان حامد کو نئی وزارت کی ذمہ داری سونپی گئی۔

ذیشان حامد اس سے قبل اونٹاریو حکومت میں آٹو تھیفٹ اینڈ بیل ریفارمز کے معاون وزیر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ نئی ذمہ داری ملنے کے بعد وہ صوبے میں سیاحت، ثقافت اور گیمنگ سے متعلق وزارت کی سربراہی کریں گے۔

ذیشان حامد پہلی مرتبہ 2024 میں ملٹن سے اونٹاریو کی صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔ اس کے بعد انہوں نے صوبائی حکومت میں مختلف ذمہ داریاں سنبھالیں۔

ڈگ فورڈ کی جانب سے کابینہ میں کی جانے والی حالیہ تبدیلیوں میں ذیشان حامد کی وزارت بھی شامل ہے، جبکہ دیگر وزرا کو بھی مختلف محکموں کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed