ایمبولینس کے ذریعے چرس سمگلنگ’ ملزم کو عمر قید ‘ 5 لاکھ جرمانہ

انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے ایمبولینس کے ذریعے 12 کلوگرام چرس اسمگل کرنے کے جرم میں ملوث ملزم کو عمر قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی، جبکہ منشیات کی ترسیل میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔ کیس کی سماعت خصوصی جج انسداد منشیات محترمہ سنبل نصیر نے کی۔ استغاثہ کے مطابق گرفتار ملزم عارف خان ولد دل نواز خان سکنہ بنوں پرالزام ہے کہ اس نے ایمبولینس کے خفیہ خانوں میں 12 کلوگرام چرس چھپا کر سمگل کرنے کی کوشش کی۔ جس کو اے این ایف نے ناکام بناکر ملزم کوگرفتار کرکے اسکے خلاف انسدادمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ چالان مکمل ہونے پر چالان عدالت میں جمع کرادیاگیا،جس کے بعد ملزم کاٹرائل شروع ہوا، گزشتہ روز ملزم کا ٹرائل مکمل ہوا۔ عدالت نے تمام گواہوں اور ثبوتوں کی بناء ملزم کو جرم ثابت پر عمر قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed