خیبرپختونخوا پولیس میں 38 نئے کمپیوٹر آپریٹرز تعینات

خیبرپختونخوا پولیس میں میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر بھرتیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں ایٹا امتحانات کے ذریعے منتخب ہونے والے 38 کمپیوٹر آپریٹرز کو سنٹرل پولیس آفس پشاور میں منعقدہ تقریب کے دوران انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخواذوالفقار حمید نے تقررنامے حوالے کئے۔ تمام ایڈیشنل آئی جیز، ڈی آئی جیز اور دیگر متعلقہ اعلیٰ پولیس حکام نے تقریب میں شرکت کی۔ آئی جی خیبرپختونخواذوالفقار حمید نے نئے تعینات ہونے والے کمپیوٹر آپریٹرز کو مبارکباد دیتے ہوئے واضح کیا کہ خیبرپختونخوا پولیس میں تقرری صرف اور صرف میرٹ، قابلیت اور شفاف طریقہ کار کے تحت کی جا رہی ہے اور اس معاملے میں کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔آئی جی نے کہا کہ ایٹا کے ذریعے منتخب ہونے والے یہ نوجوان اپنی قابلیت اور اہلیت ثابت کرکے پولیس فورس کا حصہ بنے ہیں۔ یہ تقرریاں اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ خیبرپختونخوا پولیس میں باصلاحیت اور اہل نوجوانوں کے لیے آگے بڑھنے کے دروازے کھلے ہیں۔انہوں نے نئے تعینات ہونے والے کمپیوٹر آپریٹرز سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ کو صرف ایک سرکاری ملازمت نہیں دی گئی بلکہ ایک اہم قومی ادارے کا حصہ بننے کا موقع ملا ہے۔ اب آپ کی ذمہ داری ہے کہ اپنی قابلیت، محنت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو عوامی خدمت اور پولیس کے ادارہ جاتی نظام کی بہتری کے لیے استعمال کریں۔آئی جی پی نے کہا کہ موجودہ دور میں پولیسنگ صرف روایتی طریقہ کار تک محدود نہیں رہی بلکہ جدید ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل ریکارڈ، ڈیٹا مینجمنٹ اور تیز رفتار معلوماتی نظام موثر پولیسنگ کی بنیادی ضرورت بن چکے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed