ایرانی فوج کا آبنائے ہرمز میں مزید بحری بارودی سرنگیں بچھانے کا دعویٰ

ایران نے دعوی کیا ہے کہ اس نے آبنائے ہرمز میں مزید بحری بارودی سرنگیں بچھا دی ہیں۔ایرانی مسلح افواج کی آپریشنل کوآرڈینیشن کی ذمہ دار خاتم الانبیا مرکزی ہیڈکوارٹر کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ایک بیان میں کہنا تھا کہ رات کی کارروائی کے دوران آبنائے ہرمز کے جنوب میں غیر قانونی بحری راستوں پر مزید بحری بارودی سرنگیں بچھادی گئی ہیں۔ابراہیم ذوالفقاری نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے آبنائے ہرمز کا نام تبدیل کر کے اس آبی گزرگاہ کا نام آبنائے ٹرمپ رکھنے کی تجویز کا بھی تمسخر اڑایا۔انہوں نے دعوی کیا کہ اس اقدام کے جواب میں مشرقِ وسطی میں امریکی فوجی کارروائیوں کی نگرانی کرنے والی امریکی سینٹرل کمانڈ(سینٹکام) صرف فوٹوشاپ کے ذریعے آبنائے کا نام تبدیل کر سکتی ہے۔انہوں نے واشنگٹن پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ حل ہو گیا، اب امریکا فوٹوشاپ کے ذریعے ہی تیل بردار جہازوں کو بھی اس گزرگاہ سے گزار سکتا ہے۔یہ بیان واشنگٹن اور تہران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران سامنے آیا ہے۔اس سے قبل سینٹ کام نے اعلان کیا تھا کہ سمندری آمد و رفت کے تمام راستوں سے بحری بارودی سرنگیں ہٹا دی گئی ہیں، اور تیل بردار جہازوں کے سرنگوں سے ٹکرانے سے متعلق اطلاعات کو گمراہ کن قرار دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed