انجری کا ڈرامہ تھا یا حقیقت ، امام الحق کو وضاحت دینی ہوگی، عاقب جاوید

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید نے انگلینڈ کے خلاف لارڈز ٹیسٹ میں اوپنر امام الحق کے دونوں اننگز میں بیٹنگ نہ کرنے پر سخت ردعمل دیا ہے۔ایک نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا کہ امام الحق کی انجری کا معاملہ ان کے لیے باعثِ تشویش اور مایوسی کا سبب ہے۔ان کے مطابق بائیں پنڈلی میں معمولی نوعیت کے کھنچائو کے باعث امام الحق ٹیسٹ میں بیٹنگ کے لیے میدان میں نہیں اترے، تاہم انہیں توقع تھی کہ وہ مشکل صورتحال میں ٹیم کے لیے مزاحمت کرتے۔عاقب جاوید نے واضح کیا کہ امام الحق کو اس معاملے پر وضاحت دینا ہوگی اور ان کے خلاف انکوائری بھی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ وہ یہ دعوی نہیں کر رہے کہ امام نے انجری کا ڈرامہ کیا لیکن یہ جاننا ضروری ہے کہ معمولی نوعیت کی پٹھوں کی انجری نے انہیں دونوں اننگز میں بیٹنگ سے کیسے روکا۔واضح رہے کہ لارڈز ٹیسٹ میں شکست کے بعد پی سی بی نے امام الحق سمیت سات کھلاڑیوں کو وطن واپس بلا لیا ہے جبکہ کوچنگ اسٹاف میں بھی بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed