پشاور میں طور بابا اسٹاپ دیر کالونی کے قریب گنڈا ماروں کے خلاف کارروائی کے دوران کسٹم اہلکاروں کی مبینہ فائرنگ سے ایک خاتون جاں بحق اور ایک زخمی ہو گئی ہیں۔ واقعے کے بعد مقامی شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کسٹم اسکواڈ کی گاڑی کو گھیر کر توڑ پھوڑ کی اور رنگ روڈ بلاک کر دیا جس سے ٹریفک کی روانی معطل ہو گئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر کسٹم اہلکاروں کو بحفاظت نکالا اور مظاہرین کو غیر جانبدارانہ تحقیقات کی یقین دہانی کرا کر منتشر کر دیا، جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔







