ناردرن گارڈن کے 15گھرانے ٹرانسفارمر سے محروم، ایم این اے آصف خان سے اپیل

این اے 27ورسک روڈ کے علاقے محلہ ناردرن گارڈن کے 15گھرانے گزشتہ 16سال سے ملحقہ ناردرن ویلاز کالونی کے ٹرانسفارمر سے بجلی حاصل کرنے پر مجبور ہیں تاہم آبادی میں اضافے اور بجلی کے لوڈ میں اضافے کے باعث ٹرانسفارمر متعدد بار خراب ہونے کے واقعات پیش آ چکے ہیں، جس سے علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
علاقہ مکینوں کے مطابق ناردرن گارڈن کے تمام رہائشی متوسط طبقے سے تعلق رکھتے ہیں اور اپنے وسائل سے نیا ٹرانسفارمر خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے۔ ان کا کہنا ہے کہ متعلقہ منتخب نمائندوں کی جانب سے فنڈز دستیاب نہ ہونے کے باعث بھی مسئلے کے مستقل حل کے لیے تاحال کوئی عملی مدد فراہم نہیں کی جا سکی۔
رہائشیوں کے مطابق گرمی کے موسم میں بجلی کی طلب میں اضافے کے باعث صورتحال مزید سنگین ہو جاتی ہے جبکہ ملحقہ ناردرن ویلاز کالونی کی جانب سے ناردرن گارڈن کے مکینوں کو بجلی کی تاریں ہٹانے کے لیے ڈیڈ لائن بھی دی گئی ہے، جس کے بعد 15 گھرانوں کے لیے بجلی کی فراہمی کا مسئلہ مزید گھمبیر ہونے کا خدشہ ہے۔
علاقہ مکینوں نے عوامی خدمت میں پیش پیش رکن قومی اسمبلی آصف خان سے مطالبہ کیا ہے کہ ناردرن گارڈن کے رہائشیوں کے لیے 50 کے وی کا نیا ٹرانسفارمر فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں تاکہ علاقے کے 15 گھرانوں کو بجلی کی مستقل سہولت میسر آ سکے۔
رہائشیوں نے کہا کہ آصف خان نے بلاتفریق عوام کی خدمت اور اپنے حلقے کے عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں، جن کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آصف خان نے اپنے حلقے کے علاوہ بھی عمران خان کے ویژن کے مطابق عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی ہرممکن کوشش کی ہے، اس لیے امید ہے کہ وہ ناردرن گارڈن کے اس دیرینہ مسئلے کا نوٹس لیتے ہوئے 50 کے وی ٹرانسفارمر کی فراہمی کے لیے متعلقہ حکام کو احکامات جاری کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed