تھانہ شبقدر کی حدود منسوکہ میں گھریلو ناچاقی کے باعث مبینہ طور پر باپ نے اپنے بیٹے پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں رضوان ولد طارق جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ شبقدر کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔ پولیس نے جاں بحق نوجوان کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال شبقدر منتقل کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی رپورٹ درج کرلی گئی ہے جبکہ فائرنگ کے محرکات اور دیگر پہلوں سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔







