افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے 17 ویں وزیراعظم منتخب

مسلم لیگ (ن) کے بیرسٹر افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے 17ویں وزیراعظم منتخب ہو گئے ہیں۔ قانون ساز اسمبلی میں ہونے والی رایے شماری میں افتخار گیلانی نے 30 ووٹ حاصل کیے، جبکہ ان کے مقابلے میں پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار مختار خان 14 ووٹ حاصل کر سکے۔ 2011 میں پہلی بار اسمبلی کے رکن منتخب ہونے والے اور سابق وزیر تعلیم افتخار گیلانی حالیہ انتخابات میں ٹیکنوکریٹ کی نشست پر منتخب ہوئے تھے۔ مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت کے مشاورتی اجلاس میں ان کے نام کی حتمی منظوری دی گئی تھی جہاں قانون ساز اسمبلی میں (ن) لیگ کی واضح اکثریت موجود ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed