وفاقی حکومت کو گرانے کیلئے ہر آئینی راستہ اپنائینگے’شفیع جان

مشیر اطلاعات کے پی شفیع جان نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد آئینی راستہ ہے، حکومت کو گرانے کیلئے ہر آئینی راستہ اپنائیں گے، تحریک عدم اعتماد کی تجویز آئی ہے، پیپلزپارٹی کاکردار اہم ہوگا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سڑکوں پر آئیں گے تو بھی آئینی قانونی حق استعمال کریں گے، تحریک عدم اعتماد کی تجویز آئی ہے، پیپلزپارٹی کا اہم کردار ہوگا، پیپلزپارٹی سے بات کریں گے، پیپلزپارٹی الٹی گنتی کی بات کررہی ہے، پیپلزپارٹی نظام کا حصہ ہے، ان کو پہلے نظام اور اقتدار کی بس سے اترنا پڑے گا۔شفیع جان نے کہا کہ ہمیں پتا ہے حکومت نے لانگ مارچ روکنے کیلئے خندقیں بھی کھودیں گے ، کنٹینرز بھی کھڑے کریں گے،شیل اور گولیاں بھی ماریں گے۔لیکن ہم آئینی دائرے میں پرامن اپنا احتجاج ریکارڈ کریں گے۔27ستمبر کو پشاور سے 20لاکھ لوگ ساتھ ہوں گے، یہ ایک دن کی سرگرمی نہیں ہوگی، ہفتے مہینے بھی لگ سکتے ہیں، ہماری تیاری بالکل مکمل ہے۔یہ وفاق اور پنجاب حکومت کی مرضی ہے اسلام آباد اور پنڈی کو جس کے حوالے مرضی کرتے رہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed