نثار باز خان کانواگئی (ٹی سی پی) کٹیگری ڈی ہسپتال کا دورہ

عوامی نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی نثار باز خان (PK-22) نے نواگئی (ٹی سی پی) کٹیگری ڈی ہسپتال کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ہسپتال کی کارکردگی اور عوام کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور سٹاف کی حاضری اور کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔دورہ کے دوران ہسپتال کے محتلف یونٹس ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں ایمرجنسی سٹور، مائینر او ٹی، ایکسرے ڈیپارٹمنٹ, لیبارٹری، جنرل او پی ڈی سمیت ڈینٹل او پء ڈی,لیباٹری سمیت مختلف یونٹس کا تفصیلی دورہ کیا۔ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ تین ماہ کی کارکردگی رپورٹس بھی پیش کی گئیں۔ ایم پی اے نثار باز خان نے ہسپتال کے مختلف یونٹس اور شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا اور علاج کی غرض سے آئے ہوئے مریضوں اور ان کے تیمارداروں سے ملاقات کرکے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور ان کی شکایات سنیں۔ اس موقع پر موجود ڈی ایچ او اور ایم ایس ہسپتال کو مریضوں اور تیمارداروں کی شکایات کا فوری ازالہ کرنے اور طبی سہولیات میں مزید بہتری لانے کے لیے ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔نثار باز خان نے ہسپتال انتظامیہ کو مریضوں بہترین اور بروقت علاج معالجہ اور ایمرجنسی میں دوائیوں کی فراہمی یقینی بنانے کء ھدایت کی اور اس میں کسی بھی قسم کی کوتاہی کو برادشت نہیں کی جائیگی۔ اس موقع پر ایم پی اے نثار باز خان کے ہمراہ تحصیلدار ناوگئی عالم زیب سمیت اے این پی پارٹی قیادت سے شیخ جانزادہ ، ملنگ جان صدر ، خضر حیات، نوید جمال سالارزئی، ملک حیات خان، عبدالواجد سمیت دیگر علاقائی مشران بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed