وزیراعلیٰ دورہ ہنگو کے دوران گرنے سے بال بال بچ گئے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی ہنگو کے دورے کے دوران گاڑی کی چھت سے گرنے سے بال بال بچ گئے تاہم سڑک پر اچانک جھٹکا لگنے کے باعث ان کے پیچھے کھڑے رکن صوبائی اسمبلی شاہ تراب خان، وزیر اطلاعات شفیع جان اور سیکیورٹی اہلکار اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکے اور ایک دوسرے پر جاگرے۔ یہ واقعہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ کے ہنگو دورے کے دوران پیش آیا جب وہ ہیلی پیڈ سے روانگی کے بعد دیگر گاڑیوں کے ہمراہ سفر کے دوران گاڑی کی چھت پر کھڑے تھے کہ ایک مقام پر سڑک پر اچانک جھٹکا لگنے سے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا توازن بگڑا تاہم وہ گرنے سے محفوظ رہے جبکہ ان کے پیچھے موجود دیگر افراد ایک دوسرے پرگر پڑے۔واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جھٹکے کے باعث گاڑی کی چھت پر کھڑے وزیر اطلاعات شفیع جان اور ایم پی اے شاہ تراب خان گرنے کے بعد خود اٹھ کر دوبارہ گاڑی کی چھت پر کھڑے ہوگئے جبکہ صوبائی وزیر مینا خان اور صوبائی صدر جنید اکبر گاڑی کی چھت کے اگلے حصے میں بیٹھے دکھائی دیتے ہیں۔ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد واقعے پر سوشل میڈیا پر مختلف تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed