مرسی ایجوکیشن کمپلیکس اور طالب میموریل فاؤنڈیشن کے باہمی اشتراک سے یتیم اور بے سہارا بچوں کو ماحولیاتی شعور دینے کے لیے شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ تقریب کے مہمانِ خاص سابق مشیر ملک ریاض اعوان ایڈووکیٹ نے بچوں کے ہمراہ پودے لگائے اور ان کی بہتر تعلیم و تربیت پر زور دیا۔ اس موقع پر ماحولیاتی کارکن دانیال خان اور ڈاکٹر امتیاز بھی موجود تھے۔ تقریب میں بچوں کو فطرت سے جوڑنے اور ماحول کو سرسبز و شاداب بنانے کا عزم ظاہر کیا گیا۔







