تھانہ باڑہ کی حدود شینکو میں بھائی نے فائرنگ کرکے اپنے 2بھائیوں اور ایک بھابھی کو قتل کردیا۔ایس ایچ او زاہد خان کے مطابق فائرنگ کا واقعہ شینکو میں پیش آیا، جہاں ملزم نے فائرنگ کرکے دو بھائیوں اور ایک بھابھی کو قتل کردیا۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتارکرلیا، جسے مزید تفتیش کے لیے تھانہ باڑہ منتقل کردیا گیا ہے۔ایس ایچ او کے مطابق ابتدائی معلومات کی بنیاد پر ملزم آئس کا نشہ کرنے کا عادی بتایا جاتا ہے، تاہم واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔







