خیبرپختونخوا باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی کا اجلاس سینئر نائب صدر پاکستان ارشاد خان کی زیرصدارت منعقد ہوا، جس میں صوبائی صدر سعید الرحمن یوسفزئی، جنرل سیکرٹری عدیل خان، اختر بلال،وسیم خان(ہزارہ)، فقیر شاہ،شبیر،انور زیب، خانزیب، مجید خان، عباد خان، صدر حیدر خان، حاجی شاہد آفریدی، سید محمد، اسماعیل،عثمان، عبدالواحد عزیزی، حمید عزیزی،افتخار، سید اقبال(ملاکنڈ) ، شوکت (چارسدہ) سمیت دیگر اضلاع کے تمام عہدیداران اور ممبران نے شرکت کی۔اجلاس میں ایسوسی ایشن کی سابقہ کارکردگی اور تنظیمی امور کی توثیق کرتے ہوئے عہدیداران کی خدمات کو سراہا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مسٹر پاکستان باڈی بلڈنگ مقابلے دسمبر کے اوائل میں ہری پور میں منعقد کیے جائیں گے، جبکہ مسٹر خیبرپختونخوا اور مسٹر پشاور کے مقابلے مسٹر پاکستان کے فوراً بعد منعقد ہوں گے۔ اس بار مسٹر خیبرپختونخوا مقابلوں کی میزبانی سوات کرے گا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان کے مقابلوں میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کے کوچز پر لازم ہوگا کہ وہ کھلاڑیوں کو صوبائی اور پشاور کے آئندہ مقابلوں کے لیے بھی تیاری جاری رکھنے کی ترغیب دیں۔جونیئر کلاس کے لیے 65، 70، 75 اور 75 کلوگرام سے زائد کی چار کیٹیگریز مقرر کی گئی ہیں، جبکہ عمر کی حد 23 سال ہوگی۔ ماسٹر کلاس میں 40 پلس اور 50 پلس کیٹیگریز شامل ہوں گی۔ مسٹر کیٹیگری میں 60، 65، 70، 75، 80، 85 اور 90 کلوگرام پلس کی کلاسز رکھی گئی ہیں۔اجلاس میں مینز فزیک کے لیے 5 فٹ 5 انچ، 5 فٹ 8 انچ، 5 فٹ 10 انچ اور اس سے زائد قد کی چار کیٹیگریز مقرر کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ مسٹر کیٹیگری میں کوالیفائی کرنے والے کھلاڑیوں میں سے یونیورسل مقابلوں کے لیے بھی کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا، جبکہ یحیٰ کلاسک کو تمام کھلاڑیوں کے لیے اوپن رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔مقابلوں کے شفاف انعقاد کے لیے پاکستان مقابلوں سے قبل وزن، ججمنٹ اور کازچوم نمبر الاٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس موقع پر ججز کو غیرجانبدار رکھنے کے لیے بیرونِ صوبہ سے ججز بلانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس مرتبہ جیتنے والے کھلاڑیوں کو کوچز کی جانب سے ٹائٹلز/ایوارڈز پہنائے جائیں گے۔مختلف کلاسز کو حتمی شکل دینے کے لیے پانچ رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی، جس میں عباد، عبدالواحد عزیزی، جمیل، عثمان غنی اور حمید عزیزی شامل ہیں۔اسی طرح ضلع سے باہر ہونے والے مقابلوں کے لیے ملک انور زیب کو منیجر جبکہ عباد خان کو کوچ مقرر کیا گیا۔اجلاس میں آفیشل کارڈز، مخصوص ڈریس کوڈ اور مقابلوں کے دوران الگ نشستوں کا انتظام یقینی بنانے پر بھی زور دیا گیا۔شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ خیبرپختونخوا میں باڈی بلڈنگ کے فروغ، نئے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی اور کھلاڑیوں کو بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے مربوط اقدامات جاری رکھے جائیں گ







