بانی نے علیمہ خان کوسٹریٹ موومنٹ سے منع کیا تھا’شیرافضل مروت

پی ٹی آئی رہنما شیر افضل خان مروت نے دعوی کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے علیمہ خان کو سخت پیغام بھیجاکہ اسٹریٹ موومنٹ سے منع کیا تھا پھر کیوں کررہی ہیں؟ اسی لئے وہ منظر سے غائب ہیں جبکہ دوسری بہن نورین سے کہا کہ ہم سپریم کورٹ کیوں گئے؟ آپ لوگوں نے کوئی ڈیل کی ہے؟،آپ مجھے نوازشریف سے ملا رہے ہیں؟ دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیںکہ صحت کا بہانہ بنا کر این آراو لے رہا ہوں؟ لانگ مارچ کی لمبی تاریخ پر بھی ناراضی کا اظہار کیا۔ ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ دو روز جو کچھ ہوا ، اس میں فریقین کشمکش میں مبتلا ہیں، 5اگست کی کال میں دو شرائط رکھی گئی تھیں، عدالت سے ریلیف حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی، میری اطلاع کے مطابق عمران خان عدالتی ریلیف سے خود بھی لاعلم تھے، چار روز قبل جب بہن نورین خان کی ملاقات ہوئی تو خان نے کہا ہم سپریم کورٹ کیوں گئے ہیں؟ آپ نے جو احتجاج کی کال دی ہے اس پرکام کرتے، ملاقات میں بشری بی بی بھی موجود تھیں۔اس کا مطلب ہے کہ آپ لوگوں نے ڈیل کی ہے؟پارٹی کا ایسا کوئی عہدیدار نہیں ہیں جس کے کیلئے عمران خان نے تبرک نہ بھیجا ہو، بانی پی ٹی آئی نے علیمہ خان کو بڑا سخت پیغام بھیجا، اسی لئے 3 دنوں سے منظر سے غائب ہیں، خان نے کہا کہ یہ جو آپ اسٹریٹ موومنٹ کررہی ہیں، اس سے میں نے منع کیا تھا، پارٹی کو ہدایات دیں کہ ان کو سیاسی معاملات سے دور کریں۔عمران خان نے کہا میں دیگر لیڈرز کی طرح این آراو نہیں مانگ رہا، آپ دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ صحت کا بہانہ بنا کر این آراو لے رہا ہے، آپ مجھے نوازشریف سے ملا رہے ہیں؟ اس کا مطلب یہ ہے کہ شفا ہسپتال میں آناوہ دو دن سے انکار کررہے تھے، ورنہ روٹ لگا ہوا ہوتا، جب بھی مئوقف سامنے آئے گا خان صاحب تائید کریں گے، ان کی بہن حلف دے دیں کہ خان صاحب نے کیا کہا ہے؟عمران خان نے سہیل آفریدی، سلمان اکرم راجا اور جنید اکبر پر بھی ناراضی کا اظہار کیا، کہ لانگ مارچ کی تاریخ اتنی دور کیوں رکھی؟۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed