ایف ایف سی ایوارڈ ‘ 3148 ارب روپے صوبوں کو منتقل

مالی سال 25-2024کی پہلی ششماہی ، صوبوں کو این ایف سی ایوارڈ کے 3148ارب روپے منتقل کردی ہے ،وفاقی حکو مت نے جولائی سے دسمبر 2024 کے چھ ماہ کے دوران صوبوں کو این ایف سی ایوارڈ کے 5614روپے کے محاصل میں سے 3148ارب روپے منتقل کیے اور وفاق کے حصے میں 2327ارب روپے آئے ، صوبوں کو خام تیل پر رائیلٹی کی مد میں 32ارب56کروڑ، گیس پر رائیلٹی کی مد میں 95ارب61کروڑ روپے فراہم کئے گئے نیشنل فنانس کمیشن کی مالی سال 2024-25کی پہلی ششمائی کی این ایف سی ایوارڈ عملدرآمد مانیٹرنگ رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے جولائی تا دسمبر2024کی پہلی ششمائی کے دوران مجموعی طور پر 5674ارب روپے ٹیکس ریونیو جمع کیا اور 59ارب روپیقابل تقسیم محاصل میں نہیں آتے اس لیے 5614ارب روپے کی این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوں میں تقسیم کی گئی اور 57.5فیصد شیئر کے تحت صوبوں کو 3148ارب روپے منتقل کیے گئے جبکہ وفاق کے حصے میں 2327ارب روپے آئے ، پنجاب کو 1629ارب روپے ، سندھ کو 773ارب روپے منتقل کیے گئے ، صوبہ خیبرپختونخوا کو 515ارب روپے فراہم کیے گئے جن میں قابل تقسیم محاصل کے460ارب روپے اور دہشتگردی کے خلاف جنگ کے ایک فیصد شیئر کے تحت 55ارب روپے فراہم کیے گئے ، صوبہ بلوچستان کو 291ارب روپے منتقل کیے گئے جن میں قابل تقسیم محاصل کے تحت 286ارب روپے اور وفاقی حکومت کی جانب سے 4ارب93کروڑر وپے کے اضافی فنڈز فراہم کیے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed