افغان سرزمین پاکستان میں دہشتگردی کیلئے مسلسل استعمال ہو رہی ہے ، محسن نقوی

وزیر داخلہ محسن نقوی سے ناروے کے وزیرخارجہ ایسپن بارتھ ایڈ نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں انسداد دہشتگردی، غیر قانونی امیگریشن روکنے ، پولیس ٹریننگ اور قانونی معاونت پر تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ملاقات میں افغانستان کی صورتحال اور وہاں موجود کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں پر بھی بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان میں دہشتگردی کیلئے مسلسل استعمال ہو رہی ہے۔محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کے موثر اقدامات سے یورپ میں غیر قانونی امیگریشن میں 47 فیصد کمی آئی، غیر قانونی امیگریشن کے خلاف زیروٹالرنس پالیسی اختیار کی ہے، غیر قانونی امیگریشن کے سدباب کے لیے قانونی امیگریشن کو فروغ دینا اہم ہے۔زیر داخلہ نے کہا کہ ناروے کے وزیر خارجہ کا دورہ باہمی تعلقات آگے بڑھانے میں اہم سنگ میل ہو گا۔اس موقع پر ناروے کے وزیر خارجہ نے امریکا، ایران کشیدگی میں کمی کیلئے پاکستان کے فعال کردار کو سراہا۔ ایسپن ایڈ بارتھ نے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی ناروے میں سیاست، صحت سمیت مختلف شعبوں میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed