یوم استحصال کشمیر کی مناسبت سے آئی ایس پی آر کا خصوصی نغمہ جاری

5 اگست یوم استحصال کشمیر کے موقع پر آئی ایس پی آر نے نیا نغمہ ”آزادی” جاری کر دیا۔واجد سعید کی سحر انگیز آواز میں یہ نغمہ کشمیری عوام کے جذبات اورامنگوں کی ترجمانی کرتا ہے، نغمے کے بول”تمہارے ساتھ تھے اور ساتھ ہم رہینگے” کشمیریوں کی پاکستان کے ساتھ مکمل وابستگی اوریکجہتی کی عکاسی کرتے ہیں۔دل کوچھو لینے والے بول اورولولہ انگیز دھن کیساتھ یہ نغمہ امید، استقامت اورعزم کے احساس کو نمایاں کرتا ہے، یہ نغمہ اہل کشمیر کی ثابت قدمی، امید اور اپنے حق کیلئے جاری جدوجہد کوخراج تحسین پیش کرتا ہے۔نغمے میں جنت نظیر وادی کشمیرمیں بھارتی قتل وغارت اورخواتین وبچوں پربہیمانہ مظالم کواجاگر کیا گیا ہے، پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کیلئے ہمیشہ کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑارہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed