صوابی میں خوفناک ٹریفک حادثہ ‘ 4 افراد جاں بحق’3 زخمی

جہانگیر روڈ پر تورڈھیر واپڈا آفس کے رکشے پر تیز رفتار ٹرالر چڑھ دوڑا’ کامرہ پنجاب ڈیوٹی کیلئے جانیوالے 4 افراد موقع پر دم توڑ گئے’ رکشہ ڈرائیور سمیت 3 افراد شدید زخمی
صوابی(نمائندہ کسوٹی ) صوابی، جہانگیرہ روڈ پر تورڈھیر کے مقام پر واپڈا آفس کے رکشے اور ٹریلر کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں کامرہ پنجاب کو ڈیوٹی پر جانے والے 4 افراد جاں بحق جبکہ رکشے ڈرائیور سمیت 3 شدید زخمی ہوگئے، پولیس تھانہ تورڈھیر کی رپورٹ کے مطابق دانیال سکنہ مانکی نے زخمی حالت میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ 6 افراد سمیت موضع مانکی سے جمعے کی صبح ساڑھے چھ بجے معمول کے مطابق کامرہ ائیر بیس رکشے میں جاریے تھے جب رکشہ تورڈھیر کے مقام پر واپڈا آفس کے قریب پہنچا تو ٹائر کا ایکسل ٹوٹنے کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوکر جہانگیرہ کی جانب سامنے سے آنے والی ڈمپر ٹرک نمبر HNR913 ہنزہ گلگت کے ساتھ ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں رکشے میں سوار 50 سالہ نور حسین ولد سید حسین، 50سالہ عفران الدین ولد فقیر الدین، 45 سالہ سردار حسین ولد غلام حیدراور 45 سالہ عقیل احمد ولد غلام سرور جاں بحق جبکہ 45 سالہ شاہ فیصل ولد محمد قریش، 33 سالہ رکشہ ڈرائیور وحید احمد ولد حسن ولی اور وہ یعنی 20 سالہ دانیال ولد محمد شعیب ساکنان مانکی ضلع صوابی زخمی ہوگئے، ذرائع کے مطابق حادثہ اتنا شدید تھا کہ رکشے کو شدید نقصان پہنچا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور مقامی لوگ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا۔زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے جبکہ پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس نے دونوں ڈرائیوروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed