ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل میں کمسن لڑکی قتل کر دی گئی، مقتولہ کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ لنڈی کوتل میں ایک کمسن لڑکی کو مبینہ طور پر ہراسگی کے الزام میں تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیے جانے کا واقعہ سامنے آیا ہے، جس پر مقتولہ کی والدہ لنڈی کوتل پولیس سٹیشن پہنچ گئیں، اور ملوث مبینہ افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرا لی۔ایف آئی آر میں مقتولہ کی والدہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ ان کی بیٹی کو غیر اخلاقی سرگرمیوں کا الزام لگا کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں اسے قتل کر دیا گیا۔پولیس نے کمسن لڑکی قتل کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ مزید حقائق تفتیش مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گے۔







