پشاور،پھل فروش کے قتل کیس میں جرم ثابت، ملزم کو عمر قید کی سزا

پشاور کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کے جج محمد آصف نے تھانہ چمکنی کی حدود میں پھل فروش سلمان کو قتل کرنے کے جرم میں نامزد ملزم روحیل کو عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔ استغاثہ کے مطابق ملزم نے ہتھ ریڑی لگانے کے معمولی تنازع پر پھل فروش پر چھریوں سے پے درپے وار کیے تھے، جو بعد میں ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا تھا۔ مدعی کے وکیل شیراز خان ایڈووکیٹ کے دلائل اور پولیس کے مضبوط شواہد کی روشنی میں جرم ثابت ہونے پر عدالت نے ملزم کو عمر قید کی سزا کا حکم سنایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed