جماعت اسلامی کا شبر زیدی کو 1ارب روپے ہرجانے کا نوٹس

جماعت اسلامی نے مبینہ طور پر پیسے لے کر احتجاج دبانے کے الزامات پر شبر زیدی کو 1 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس جاری کردیا۔سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی جانب سے جماعت اسلامی پر مبینہ طور پر اسٹیبلشمنٹ سے پیسے لے کر عوامی احتجاج اور مسائل کو دبانے کے الزامات لگائے گئے تھے، قانونی نوٹس جماعت اسلامی کراچی کے جنرل سیکرٹری توفیق الدین صدیقی کی ہدایت پر بھیجا گیا ہے۔نوٹس میں کہا گیا کہ شبر زیدی کے الزامات سے جماعت اسلامی کی دہائیوں پر محیط سیاسی و سماجی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ شبر زیدی نے اپنے دعوے کے حق میں ابتک کوئی بینک ریکارڈ یا ثبوت فراہم نہیں کیا۔جماعت اسلامی نے شبر زیدی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سات روز کے اندر تمام الزامات کے شواہد پیش کریں یا بلا مشروط معافی مانگ کر متعلقہ تمام مواد سوشل میڈیا سے ہٹائیں۔عدم تعمیل کی صورت میں شبر زیدی کیخلاف قانونی کارروائی اور ایک ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed