پشاور ہائیکورٹ نے اربوں روپے کے کوہستان مالیاتی اسکینڈل کے مرکزی ملزم قیصر اقبال کی نیب حراست میں بیماری اور مرضی کے ہسپتال سے معائنے و میڈیکل بورڈ کی تشکیل کی درخواست پر ڈی جی نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو روز میں جواب طلب کر لیا ہے۔ جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سماعت کی، جس کے دوران جسٹس سید ارشد علی نے ریمارکس دیے کہ ملزم کو اپنی پسند کے ہسپتال سے علاج کروانے کی اجازت دینا اس کا حق ہے۔ عدالت نے نیب کے پراسیکیوٹر کو ہدایات حاصل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 13 اگست تک ملتوی کر دی۔







