پشاور میں سود کے کاروبار کرنے والے عناصر کی تفصیلات سخت ترین اپریشن کے پیش نظر طلب کر لی ہے شہر کے مختلف کاروباری مراکز اور رہائشی علاقوں کے حکومتی پابندی کی باوجود سود کا کاروبار جاری ہے سود کے باعث پشاور شہر میں بعض افراد کی جانب سے خودکشی بھی کی گئی ہے سود پر پابندی کے باوجود اس کا کام ہو رہا ہے اور درجنوں شہری کروڑ روپے کی مقروض پہنچ چکے ہیں سود میں روز بروز اضافہ کے باعث متاثرین کے ذمے رقم کروڑوں روپے تک پہنچ چکے ہیں ذرائع کے مطابق جرائم پیشہ افراد کی طرح پشاور میں سود کی کاروبار کرنے والے عناصر کیخلاف سخت ترین کاروائی شروع کی جا رہی ہے جس کے لیے انتظامی طور پر ہوم ورک کو مکمل کیا گیا ہے کیپیٹل سٹی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جانب سے مشترکہ طور پر اپریشن کیا جائے گا شہر کے مختلف بازاروں رہائشی علاقوں میں سود کے کاروبار کرنے والے عناصر کی تفصیلات اکٹھی کی جا رہی ہے اور ان کی متاثرین کی تفصیلات بھی مرتب کی جا رہی ہے







