کرم میں جائیداد تنازعہ پر تصادم’باپ بیٹے سمیت 3 جاں بحق ‘2 زخمی

لوئر کرم کے علاقے صدہ کے قریب ستین میں جائیداد کے تنازعہ پر دو فریقین کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں ایک فریق کے 2 افراد جبکہ دوسرے فریق کا ایک شخص جاں بحق ہوا۔پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں باپ اور بیٹا بھی شامل ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت حمید خان اور ان کے بیٹے یعقوت خان کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ ان کا دوسرا بیٹا اعراب خان زخمی ہوا ہے۔دوسرے فریق سے غازی خان جاں بحق جبکہ امجد خان زخمی ہوا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے تحصیل ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ فائرنگ کی مزید تفصیلات اور واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے کارروائی جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed