پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے غیرمعینہ مدت کیلئے ہڑتال شروع کردی

آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے ہفتہ کے روز سے غیر معینہ مدت تک کیلئے ہڑتال کا آغاز کردیا ۔صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد ملک شہزاد اعوان نے غیر معینہ مدت کی ہڑتال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نے پیر کو ٹرانسپورٹ اتحاد کو اجلاس کے لیے طلب کیا ہے۔ملک شہزاد اعوان کا کہنا تھا کہ حکومت سے ملاقات کیلئے ٹرانسپورٹ اتحاد کی کمیٹی بنادی ہے، اجلاس کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کے اعلان تک ہڑتال جاری رہے گی۔انہوں نے بتایا کہ گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کے کمشنرآفس میں مذاکرات ناکام ہوگئے تھے۔آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے یومیہ بنیادوں پر تعین اور ٹڑانسپورٹ سیکٹر پر 7 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کے خلاف ہڑتال کی جا رہی ہے۔ادھر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹر اونرز ایسوسی ایشن کے صدر اویس چوہدری کے مطابق 10 ویلر گاڑیوں کو 35 ٹن وزن کی اجازت دی جائے، ڈیزل کی قیمتوں اور ٹول ٹیکس میں فوری ریلیف دیا جائے، ناجائز چالان، بھاری جرمانوں اور گاڑیاں ضبط کرنے والے قوانین میں تبدیلی کی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ وِد ہولڈنگ ٹیکس میں کمی کی جائے اور ڈرائیورز کو ہیوی لائسنس جاری کیے جائیں۔دوسری طرف لاہور میں گڈز ٹرانسپورٹ اور منی مزدا ٹرانسپورٹ کی سروسز بند ہو گئیں، گڈز ٹرانسپورٹ اڈوں تک محدود ہو گئی، گاڑیوں کی روانگی روک دی گئی۔ دوسری جانب آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کر دیا۔وائس چیئرمین نعمان علی بٹ نے کہا ہے کہ آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کا موقف بالکل درست ہے بلکہ یہ پورے پاکستان کی عوام کی آواز ہے۔ انہوں نے روزانہ کی بنیاد پر تیل کی قیمتوں میں تبدیلی کو مسترد کرتے ہوئے اسے ناقابل قبول قرار دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed