لاہور میں جعلی نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن

لاہور میں جعلی اور تبدیل شدہ نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اس سلسلے میں ڈولفن سکواڈ نے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے چار گاڑیاں پکڑ لیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی ہدایت پر ڈولفن سکواڈ کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔ سیف سٹی کے تعاون سے جعلی نمبر پلیٹس، بلیک لسٹڈ گاڑیوں، نامکمل دستاویزات اور غیر منظور شدہ نمبر پلیٹس استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں کی جارہی ہیں۔

ترجمان کے مطابق سیف سٹی کیمروں کی نشاندہی پر ڈولفن سکواڈ نے چار گاڑیوں کو تحویل میں لیا۔ ان گاڑیوں پر ای چالان سے بچنے کے لیے جعلی اور ٹیمپرڈ نمبر پلیٹس نصب کی گئی تھیں۔

ایس پی ڈولفن کا کہنا ہے کہ اکثر ٹیمپرڈ اور بغیر نمبر پلیٹ گاڑیاں جرائم میں استعمال ہوتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پکڑی گئی گاڑیوں کو قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ تھانوں میں بند کروا دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed