مردان پریس کلب کے زیر اہتمام سپورٹس گالہ تقریبات جاری

عبد الولی خان یونیورسٹی مردان اور مردان پریس کلب کے درمیان آزادی کر کٹ میچ میں عبد الولی خان یونیورسٹی نے مردان پریس کلب ٹیم کو ہرا کر ٹرافی اپنے نام کر لی یونیورسٹی ٹیم کی قیادت ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ حاجی ابرار خان عمر ز ئی جبکہ مردان پریس کلب ٹیم کی قیادت سینئر صحافی ہد ایت الر حمن ہو تی کر رہے تھے رسہ کشی مقابلہ مردان پریس کلب کی ٹیم نے جیتا ڈائریکٹر سپورٹس فاروق ڈائریکٹر اورک ڈاکٹر طارق محمود پروفیسر ادریس پروفیسر فضل ستار آور بزرگ صحافی مسرت خان عاصی نے انعامات تقسیم کئے، مردان پریس کلب کے صحافیوں کا یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے پر تپاک اور شاندار استقبال ، قیادت انچارج سکیورٹی پپو خان نے کی سینئر صحافی ایم بشیر عادل اور شمس الحق یو سفزئی نے بھی کھیلوں میں حصہ لیا ،تقریب میں سپین میں مقیم نوجوان بزنس مین محمد عامر نے خصو صی پر شرکت کی،ٹیبل ٹینس مقابلوں میں جنرل سیکر ٹری ہد ایت الر حمن ہو تی اور دانیال شمس فاتح قرارپائے،پہلے رائونڈ میں نائب صدر محمد عارف ، عماد اور بخت محمد/ محمد عاصی کو شکست سے دوچار کر دیا ،فائینل میچ میں سا بق فاتح ٹیم شہاب اکبر اور خورشید و ھاب کو سنسنی خیز مقابلے کے شکست سے دوچار کر کے ٹرافی اپنے نام کرلی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed