ڈائریکٹریٹ آف یوتھ افیئرز نے شکایات سیل قائم کردیئے

خیبر پختونخوا کے ڈائریکٹریٹ آف یوتھ افیئرز نے عوامی شکایات کے بروقت ازالے اور شہریوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے صوبہ بھر کے اضلاع میں( اختیار عوام) کے نام سے شکایت سیل قائم کر دیے ہیں۔ڈائریکٹر یوتھ افیئز عباس آفریدی کی خصوصی ہدایت پر صوبے کے مختلف اضلاع میں مجموعی طور پر 36 شکایت سیل قائم کیے گئے ہیں،جس کی نگرانی ڈسڑکٹ یوتھ آفیسر ز کریں گے ، جہاں عوام اپنی شکایات اور مسائل درج کرا سکیں گے۔ اس مقصد کے لیے مختلف اضلاع میں شکایت سیل کے انچارجز بھی مقرر کر دیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد میں بشری مسرور، باجوڑ میں فواد احمد، بنوں میں محمد زاہد، بٹگرام میں عالم زیب، چارسدہ میں محمد حارث، لوئر چترال میں فرہاد اللہ، اپر چترال میں عثمان ولی خان، ڈی آئی خان میں محمد ناصر، ہنگو میں رضا اللہ، ہری پور میں نازیہ شاہین، کرک میں اکرام اللہ، کوہاٹ میں فیصل خان، اپر کوہستان میں طاہر خالد، کولائی پلاس میں طلال سلیم، کرم میں عظمت اللہ، لکی مروت میں ارشاد اللہ، لوئر دیر میں جہانریب، لوئر کوہستان میں توقیر احمد، ملاکنڈ میں شہزاد طارق، مانسہرہ میں عثمان خان، مردان میں صدام خان، مہمند میں محمد حارث، نوشہرہ میں ساجد خان اور پشاور میں عثمان خان کو شکایت سیل کا انچارج مقرر کیا گیا ہے۔اسی طرح شانگلہ میں فرہاد علی خان، صوابی میں شاہ زیب، سوات میں حیدر علی، ٹانک میں بلال احمد، تورغر میں زاہد حسین شاہ، اپر دیر میں حاجی اکبر، اپر جنوبی وزیرستان میں عبدالقادر، لوئر جنوبی وزیرستان میں سعود الرحمان، نارتھ وزیرستان میں محمد زاہد، اورکزئی میں سید ساجد شاہ جبکہ خیبر میں ذبیح اللہ کو شکایت سیل کا انچارج مقرر کیا گیا ہے۔محکمہ یوتھ افیئرز کے مطابق شکایت سیلز کے قیام کا مقصد عوام کو اپنی شکایات کے اندراج کے لیے موثر پلیٹ فارم فراہم کرنا اور ان کے مسائل کا بروقت ازالہ یقینی بنانا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed