لنڈی کوتل کا کمسن فکشن نگار: باسط شیر شینواری کا ادبی و فکری سفر

تحریر: شیر عالم شینواری

خیبر پختونخوا کے تاریخی اور سرحدی ضلع خیبر کے علاقے لنڈی کوتل، گائوں بھائی خیل کی وادیوں میں ایک ایسا کمسن مگر فکری طور پر پختہ قلم کار پروان چڑھا ہے جس نے اپنی چھوٹی سی عمر میں اردو افسانہ نگاری کی دنیا میں اپنی ایک الگ شناخت قائم کی ہے۔ عبد الباسط، جو ادبی و سماجی دنیا میں "باسط شیر شینواری” کے قلمی نام سے پہچانے جاتے ہیں، 18 اگست 2007 کو پیدا ہوئے۔ وہ شنواری قبیلے کی شیخ مل خیل شاخ سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان کا خاندانی پس منظر قبائلی وقار، سماجی ہم آہنگی اور روایتی اقدار کا امین ہے، جسے باسط شیر خود علامتی طور پر "ایک منصفانہ ہائی کورٹ” یا روایتی حجرے سے تشبیہ دیتے ہیں جہاں فیصلے اور گفتگو احترام کی بنیاد پر ہوتے ہیں۔باسط کا بچپن عام بچوں کی طرح کھیل کود میں گزرنے کے بجائے خاموش فکری سنجیدگی کا مرہونِ منت تھا۔ ان کے والد فضل رحیم شینواری جوانی ہی میں طویل اور شدید علالت کا شکار ہو گئے تھے، جس نے گھر میں ایک مستقل غم اور خاموش فکری فضا قائم کر دی تھی۔ اس فضا نے کمسن باسط کو جذباتی پختگی دی اور مطالعہ ان کے لیے صرف ایک مشغلہ نہیں بلکہ ایک فکری پناہ گاہ بن گیا۔ پہلی جماعت کی عمر سے ہی انہوں نے اسکول کی کاپیوں کے خالی صفحات پر ڈائری لکھنے کی عادت اپنائی۔ قبائلی حجروں کی خدمت، قہوہ پیش کرنے کی روایات، اور بزرگوں کے ساتھ بیٹھ کر باتیں سننے کے عمل نے ان کی فکری بنیادیں مضبوط کیں۔تعلیمی اعتبار سے باسط نے ابتدائی تعلیم محمد پبلک ہائی اسکول اور میٹرک لنڈی کوتل پبلک ہائی اسکول سے پاس کی، اور پھر گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج لنڈی کوتل سے ایف اے کا انتخاب کیا۔ عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ انہوں نے گاں کے مدرسے سے قرآنی ناظرہ و ترجمہ، عربی زبان اور کمپیوٹر کورسز (DIT/CIT) جیسے جدید علوم بھی حاصل کی۔ نویں جماعت کے دوران ہی انہوں نے یہ عزم کر لیا تھا کہ وہ ایک افسانوی مجموعہ شائع کریں گے، جسے انہوں نے انتھک محنت کے بعد بالاخر سچ کر دکھایا۔ان کا پہلا افسانوی مجموعہ "سحابِ آس” منظرِ عام پر آیا، جس نے انہیں اردو ادب میں سب سے کم عمر صاحبِ کتاب افسانہ نگار کا اعزاز دلایا۔ انہوں نے اس کتاب کا انتساب اپنے مر حوم والد کے نام کیا، جو ان کے گہرے جذباتی اور خاندانی لگا کا واضح ثبوت ہے۔باسط شیر شینواری کی تحریروں کا بڑا فکری پہلو سچائی، انسانی رشتوں کی پیچیدگی، اور مظلوم کی آواز بننا ہے۔ ان کے افسانوں جیسے "جینا”، "اٹھو”، "اندھیرے کے چراغ”، "باطل کے سائے” اور "شہر کی خاموشی” میں معاشرتی ناانصافی، خوف، اور جبر کے خلاف مزاحمت کا بیانیہ بہت شدت کے ساتھ ابھرتا ہے۔ وہ سچائی، امید اور خود آگاہی کو اپنے افسانوں کا موضوع بناتے ہیں۔فنی لحاظ سے، ان کا اسلوب سلیس، آسان اور اثر انگیز ہے۔ انہوں نے اپنے افسانوں میں خوبصورت تشبیہات، محاورات اور تجسس کا بہترین امتزاج پیش کیا ہے۔ اگرچہ کہیں کہیں خطابت یا فنی ناپختگی محسوس ہوتی ہے، مگر ان کی تخلیقی گہرائی اور منظر نگاری قاری کو ششدر کر دیتی ہے۔ادبی ناقدین اور اساتذہ، جیسے ڈاکٹر مسعود خان ابشار اور نعمت خان شینواری، انہیں اردو ادب کا ایک امید افزا شعلہ قرار دیتے ہیں جو نہ صرف نثر بلکہ نظم و غزل پر بھی گرفت رکھتا ہے۔ لنڈی کوتل کی مٹی سے اٹھنے والا یہ نوجوان قلم کار اس بات کا ثبوت ہے کہ اگر عزم، مطالعہ اور سچی لگن موجود ہو تو عمر کی کوئی بھی حد فکری پرواز کے لیے رکاوٹ نہیں بن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed