پشاور میں خیبرپختونخوا بار کونسل کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے بھر کی بار ایسوسی ایشنز کے انتخابات سے متعلق تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تحصیل اور ضلعی بار ایسوسی ایشنز کے انتخابات 19 ستمبر 2026 کو منعقد ہوں گے، جبکہ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشنز کے انتخابات 3 اکتوبر 2026 کو کرائے جائیں گے۔خیبرپختونخوا بار کونسل نے تمام بار ایسوسی ایشنز کو ہدایت کی ہے کہ سال 2025-26 کے آمدن و اخراجات کا مکمل آڈٹ کسی رجسٹرڈ فرم سے کروا کر 15 دن کے اندر آڈٹ رپورٹ بار کونسل میں جمع کرائی جائے۔بار کونسل کے مطابق 30 جون 2026 تک واجبات ادا کرنے والے وکلا ہی انتخابات میں ووٹ کاسٹ کرنے کے اہل ہوں گے۔خیبرپختونخوا بار کونسل نے انتخابات کے شفاف اور منظم انعقاد کے لیے تمام متعلقہ بار ایسوسی ایشنز کو ضروری اقدامات مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔







