ہاکی ورلڈ کپ کیلئے20رکنی پاکستان ٹیم کا اعلان کردیا گیا

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایف آئی ایچ مینز ہاکی ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن نے 15 سے 30 اگست 2026 تک نیدرلینڈز اور بیلجیئم میں کھیلے جانے والے ایف آئی ایچ مینز ہاکی ورلڈ کپ کے لیے 20 رکنی قومی اسکواڈ اور ٹیم مینجمنٹ کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ اسکواڈ میں وقار، محمد عبداللہ، سفیان خان، معین شکیل، عبدالوحید اشرف رانا، عبدالحنان شاہد، زکریا حیات، ارشد لیاقت، عدیل لطیف، احمد ندیم، غضنفر علی، عماد شکیل بٹ، حماد الدین انجم، عبدالرحمن، افراز، عمر مصطفی، ابوبکر محمود، علی رضا، عبدالمتان اور محمد عماد شامل ہیں۔ ٹیم مینجمنٹ میں ٹیم مینجر محمد اویس قرنی، ہیڈ کوچ باب جوہان ویلڈ ہوف، اسسٹنٹ کوچز کرسٹوفر جان بوون، عدنان ذاکر اور ویڈیو انالسٹ اشرف سلطان ہوں گے۔ اس حوالے سے پی ایچ ایف کے صدر محی الدین وانی نے کہا ہے کہ ہرمن کروئس نیشنل کوچنگ ایڈوائزر ہیں، ان کا کام تمام ٹیموں کو دیکھنا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہرمن کروئس ورلڈ کپ کے دوران ایڈوائزر کے طور پر وہاں موجود ہوں گے، جو دورانِ ورلڈ کپ کوچنگ میں مداخلت نہیں کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed