این بشپ کا پاکستانی شہر سیالکوٹ سے متعلق دلچسپ تبصرہ

ویسٹ انڈین کمنٹیٹر این بشپ نے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی شہر سیالکوٹ سے متعلق دلچسپ تبصرہ کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ پورٹ آف اسپین میں جاری دوسرے ٹیسٹ میں کمنٹری کے دوران ویسٹ انڈین کمنٹیٹر این بشپ نے سیالکوٹ میں پیدا ہونے والے عظیم شاعر علامہ اقبال اور فیض احمد فیض کا ذکر کر دیا۔این بشپ نے بتایا کہ سیالکوٹ شاعروں اور ادیبوں کی سرزمین ہے۔انہوں نے اس ادبی حوالے کو سیالکوٹ کے عبداللہ شفیق کے لیے بابر اعظم کے دیے گئے نام کتابی سے جوڑا۔بشب نے کہاکہ عبداللہ کو یہ نام کتاب دوستی یا مطالعے کے شوق کی وجہ سے نہیں بلکہ بابر اعظم نے ان کی بہترین بیٹنگ تکنیک دیکھتے ہوئے دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed