پشاور میں سورج سوا نیزے پر،شہری بلبلا اٹھے

پشاور میں بدھ کے روز شدید گرمی کی لہر برقرار رہی، جہاں درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کے باعث گرمی کی شدت 47ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی گئی۔شدید گرمی کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، دوپہر کے اوقات میں سڑکوں اور بازاروں میں معمول سے کم رش دیکھنے میں آیا جبکہ شہریوں نے دھوپ سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کیں۔ماہرین صحت نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ شدید گرمی کے دوران زیادہ پانی استعمال کریں، بلا ضرورت دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں اور بچوں، بزرگوں اور مریض افراد کا خصوصی خیال رکھیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے، جبکہ اگلے چند روز کے دوران درجہ حرارت بلند رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed