حج اخراجات جمع کرانے کا نظام تبدیل، ایک بینک سے ادائیگی کا فیصلہ

حج 2027 کے اخراجات جمع کرانے کے طریقہ کار میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا ہے،سرکاری حج اسکیم کے تحت اب 14 بینکوں کے بجائے صرف ایک بینک کے ذریعے ادائیگیاں وصول کی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق حج 2027 کے سرکاری اورنجی حج اخراجات کی ادائیگی کیلئے حبیب بینک کا انتخاب کیا گیا ہے،عازمین حج کو رقم جمع کرانے کیلئے بینک برانچ جانیکی ضرورت نہیں ہوگی،بلکہ وہ گھربیٹھے آن لائن بھی ادائیگی کرسکیں گے،جبکہ برانچ کے ذریعے ادائیگی کی سہولت بھی صرف حبیب بینک پردستیاب ہو گی۔حج 2027 کیسرکاری اخراجات کی وصولی میں متعدد بینکوں نے دلچسپی کا اظہارکیا،نیٹ ورک اور سہولیات کے معیار پر پورا اترنے کی بنیاد پر ایک بینک کا انتخاب کیا گیا۔وزارت مذہبی امور اورحبیب بینک کے درمیان جلد باضابطہ معاہدے پردستخط کیے جائیں گے،جس کے بعد سرکاری حج اسکیم کے تمام مالی معاملات اسی بینک کے سپرد ہوں گے۔ذرائع کے مطابق سرکاری حج اسکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی اگست کے وسط سے شروع ہونے کا امکان ہے، جبکہ درخواستوں کا باقاعدہ شیڈول بھی جلد جاری کیا جائے گا۔2027 کے کوٹہ کے تحت ایک لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے،سرکاری اسکیم کیلئے 60 فیصد اورنجی اسکیم کیلئے 40 فیصد کوٹہ مقرر ہے،سرکاری حج اسکیم کے تحت ایک لاکھ7 ہزار 832 عازمین فریضہ حج ادا کریں گے،نجی اسکیم کے کوٹے کے تحت 71ہزار 888 عازمین حجاز مقدس جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed