ناروے میں پاکستانی فٹبالر میران پیار علی لاپتہ

ناروے میں پاکستانی فٹبالر میران پیار علی لاپتا ہوگیا ،فٹبال ٹیم وطن واپس پہنچ چکی ہے۔پاکستانی فٹبال کلب کے عہدیداروں کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ فٹبالر میران پیار علی ناروے کپ کیلئے بیٹر فیوچر پاکستان ٹیم کا حصہ تھا، ابتدائی میچز کھیلنے کے بعد وہ ہوٹل چھوڑ کر کہیں چلا گیا تھا۔اعلامیے میں کہا گیا کہ ناروے جانے والی فٹبال ٹیم کے کھلاڑی اور کوچز دو روز قبل وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔دوسری جانب، ناروے پولیس کا کہنا ہے کہ فٹبالر اپنی مرضی سے ٹیم چھوڑ کر گیا، تحقیقات کے دوران کھلاڑی کے ساتھ زبردستی یا اغوا کے شواہد نہیں ملے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed