بیرون ممالک بھیک مانگنے والوں کیخلاف کریک ڈائون

بیرونِ ملک بھیک مانگنے والے افراد کے خلاف کریک ڈائو ن تیز کردیا گیا،وفاقی وزارتِ داخلہ نے ایف آئی اے سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔وزارتِ داخلہ نے ایف آئی اے کو ایک مراسلہ جاری کیا ہے جس کے مطابق بیرونِ ملک بھیک مانگنے والوں کیخلاف کی گئی کارروائیوں کامکمل ریکارڈ طلب کیا گیا ہے ۔مراسلے میں ہدایت کی گئی ہیکہ تمام مطلوبہ ڈیٹا فوری دفتری اوقات کے اندر فراہم کیاجائے۔وزارتِ داخلہ نے جنوری 2026 سے 4 اگست 2026 تک کاریکارڈطلب کیاہے،جس میں ایف آئی اے امیگریشن سے آف لوڈکئے گئے افراد کی تعداد،وہ کن ممالک جانا چاہتے تھے،ڈی پورٹ اورآف لوڈکئے گئے افراد، رجسٹرڈ ویریفکیشنز،انکوائریوں اور درج مقدمات کی تفصیلات شامل ہیں۔مراسلے میں بھکاریوں کے نیٹ ورک میں ملوث ایجنٹس کی نشاندہی،گرفتارایجنٹس کی تعداد،انکے خلاف درج مقدمات،مقدمات میں سزاں کی شرح،جبکہ امیگریشن سے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کو بھیجے گئے افراد کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed