پیپلز لائرز فورم نے نئے صوبوں کی تجویز کی مخالفت کردی

پیپلز لائرز فورم خیبرپختون خوا نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے نئے یونٹس کے قیام کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حکومت واقعی انتظامیہ بہتری لانا چاہتی ہے تو انہیں اپنی پالیسیوں پر نطرثانی کرنے ہوگی نہ کہ نئے یونٹس کے قیام کی کیونکہ صوبہ سندھ پہلے ہی نئے یونٹس کے قیام کو مسترد کرچکی ہے اسی طرح پنجاب میں پہلے ہی تین نئے یونٹس کیلئے قرار داد پاس کی گئی ہے مگر اس کے کوئی نتائج سامنے نہیں آئے ہیں ۔گزشتہ روز پشاور ہائیکورٹ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پیپلز لائرز فورم کے صوبائی صدر گوہر رحمان خٹک ایڈوکیٹ نے کہا کہ وفاقی حکومت اس وقت ناکام ہو چکی ہے اور اس میں مزید بہتری کے لئے اقدامات ضروری ہیں تاہم اس کا حل یہ نہیں کہ نئے یونٹس قائم کئے جائیں کیونکہ اس سے ملکی خزانے پر مزید بوجھ بڑھے گا اور بیوروکریسی کے ساتھ ساتھ نئے ہائیکورٹس اور دیگر امور میں بھی اخراجات بڑھیں گے۔گوہر رحمان خٹک نے بتایاکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ پہلے سے موجود سسٹم میں بہتری لائی جائے نہ کہ نئے صوبے قائم کرکے قومی خزانے پر مزید بوجھ ڈال دیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کو سنگین مالی مسائل کا سامنا ہے اس کا واحد حل یہی ہے کہ وفاقی حکومت اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرے تاہم اگر نئی یونٹس قائم کرنے کی منظوری دی جاتی ہے تو پیپلز لائرز فورم اس کی مخالفت کرے گی کیونکہ اس سے قومی خزانے پر بوجھ پڑے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed