سرائے نورنگ(نمائندہ کسوٹی )
سرائے نورنگ کے علاقے قاضی ڈھیری میں بہن بھائی کے ہاتھوں موت کی نیند سو گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم مدثر خان نے مکان کے تنازعے پر پستول سے اپنے والد اسلم خان(عمر 55 سال)پر فائرنگ کی لیکن گولی اس کی بہن نبیلہ کو جالگی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئی, پولیس کے مطابق ملزم واردات کے بعد فرار ہوگیا جبکہ مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال سرائے نورنگ منتقل کردی گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔







