تعلیمی بورڈ پشاور نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ سیکرٹری ابتدائی و ثانوی تعلیم محمد خالد اور چیئرمین بورڈ خدا بخش نے نتائج جاری کرتے ہوئے بتایا کہ دسویں جماعت میں 66 ہزار 988 طلباء کامیاب ہوئے جبکہ رواں سال نتائج پچھلے سالوں سے بہتر رہے ہیں۔ سائنس گروپ میں پشاور ماڈل اسکول کی امامہ علی نے 1082 نمبر لے کر پہلی، عاتکہ شاہ نے دوسری اور حریم خان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ چیئرمین بورڈ نے تقریب کے دوران پوزیشن ہولڈرز اور اسپیشل چلڈرن میں انعامات تقسیم کیے اور اعلان کیا کہ اگلے سال سے بورڈ کا تمام تر نظام مینول سے کمپیوٹرائزڈ کر دیا جائے گا تاکہ نقل کا خاتمہ اور شفافیت یقینی بنائی جا سکے۔







